1 مارچ، 2022، 9:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84667588
T T
0 Persons
ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی خاتون پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار سے ملاقات

اسلام آباد، ارنا- ایرانی فضائیہ کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد نے آج بروز منگل کو خاتون پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداور سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستانی فضائیہ کے تنصیبات کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے سربراہ ایڈمیرل "حمید واحدی" اور ان کے ہمرا وفد نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے موقع پر آج بروز منگل کو خاتون پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار کے امور "زبیدہ جلال" سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستانی محکمہ دفاع کے کچھ عہدیداروں سمیت، پاکستان میں تعینات ایرانی فوجی عہدیدار جنرل "مصطفی قنبرپور" اور ایرانی سفیر" سید محمد علی حسینی" نے بھی حصہ لیا تھا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون سے متعلق تازہ ترین تبدیلوں بشمول دفاعی اور فوجی سازوسامان کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دراین اثنا خاتون پاکستانی وزیر نے ایرانی فضائیہ کے سربراہ کے دورہ اسلام آباد سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فوجی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

واضح رہے کہ ایرانی فضائیہ کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی وفد نے آج بروز منگل کو پاکستانی فضائیہ کے تنصیبات بشمول "مہاس اور "کامرا" بیسز کا دورہ کیا۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈر گزشتہ اتوار کو چار روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے گئے  اور کل انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .